طالبان کا قندھار ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ

طالبان کے ترجمان نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کی جانب سے فضائی حملوں کے جواب میں قندھار  ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا

1683526
طالبان کا قندھار ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ

طالبان جنگجوؤں نے گزشتہ درمیانی شب قندھار   ہوائی اڈے پر  تین راکٹ فائر کیے۔

طالبان کے ترجمان نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کی جانب سے فضائی حملوں کے جواب میں قندھار  ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

کابل حکومت کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں قندھار  ہوائی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

حکام نے ہوائی اڈے کے رن وے کو جزوی طور پر نقصان پہنچنے کی تصدیق بھی کی ہے البتہ اب تک ان حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔



متعللقہ خبریں