افغانستان کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا:طالبان کی یقین دہانی

طالبان نے چين کو يقين دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بننے ديا جائے گا

1681681
افغانستان کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا:طالبان کی یقین دہانی

طالبان نے چين کو يقين دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بننے ديا جائے گا۔

طالبان کا ايک وفد مذاکرات کے ليے بيجنگ کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔

واضح رہے کہ چين کو خدشہ ہے کہ غير ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان ايغور نسل عليحدگی پسندوں کی تحريک کے ليے استعمال ہو سکتا ہے تاہم طالبان کے ترجمان محمد نعيم نے ايسے خدشات کو بے بنياد قرار ديا۔

طالبان نے بتايا ہے کہ بيجنگ حکومت نے بھی يقين دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات ميں دخل اندازی نہيں کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں