افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکا کے فضائی حملے

امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے فضائی حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے

1679422
افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکا کے فضائی حملے

افغان میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان میں مختلف مقامات پر طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ امریکا نے بھی فضائی حملے سے متعلق تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے فضائی حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے، اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں تاہم امریکا ایسی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 17 طالبان مارے گئے جب کہ ایک روز قبل کی گئی کارروائی میں 10 طالبان ہلاک ہوئے۔



متعللقہ خبریں