بنگلا دیش میں فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 43افراد ہلاک
خبرایجنسی کےمطابق ڈھاکا کےنواح میں واقع فیکٹری میں آگ گذشتہ شام 5 بجے لگی، فائر فائٹرز فیکٹری میں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں
بنگلا دیش میں فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 43افراد ہلاک جبکہ30 زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کےمطابق ڈھاکا کےنواح میں واقع فیکٹری میں آگ گذشتہ شام 5 بجے لگی، فائر فائٹرز فیکٹری میں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں ۔
زیادہ تر زخمی ہونے والے افراد فیکٹری کی بالائی منزل سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، جبکہ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر شروع ہوئی۔
فائر فائٹرز نے فیکٹری کی چھت سے25 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔واضح نہیں کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے وقت کتنے افراد موجود تھے۔
تمام تر کوششوں کے باوجود بنگلہ دیش کے روپ گنج میں فوڈ فیکٹری میں لگی آگ کو 24 گھنٹوں تک بجھا نہیں جاسکتا۔
تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران اب تک 43 افراد کی بے جان لاشیں نکال دی گئیں ہیں۔ 30 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔
متعللقہ خبریں
جاپان: میازاکی ہوائی اڈّے کے رن وے پر دھماکہ
دھماکے سے رن وے پر 7 میٹر کھُلا اور ایک میٹر گہرا گڑھا بن گیا ہے