افغانستان، طالبان عسکریت پسندوں نے مزید 85 تحصیلوں کو اپنی تحویل میں لے لیا

عسکریت پسندوں  نے واردوچ، درائم، تیگاب، کشم  اور تشکان   تحصیلوں پر بیک وقت دھاوا بول دیا

1669208
افغانستان، طالبان عسکریت پسندوں نے مزید 85 تحصیلوں کو اپنی تحویل میں لے لیا

افغانستان  کے شمال   مشرقی  صوبے بدخشاں کی  5 تحصیلیں ایک دن کے اندر طالبان کے زیر ِ کنٹرول آ گئی ہیں۔

بدخشاں ضلعی شوری کے قائمقام  ممبر جاوید  مجددی نے پریس کو بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں  نے واردوچ، درائم، تیگاب، کشم  اور تشکان   تحصیلوں پر بیک وقت دھاوا بول دیا۔

ان حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی قوتوں کو پیچھے قدم ہٹانے پڑے اور پانچوں علاقوں پر طالبان نے کنڑول سنبھال لیا۔

مجددی نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے علاوہ ازیں  ریگستان ضلع پر بھی حملہ کیا  جس دوران افغان قوتوں نے   انہیں پسپا کر دیا اور ہونےو الی جھڑپ میں دونوں فریقین کو جانی نقصان پہنچا  ہے۔

یہ علاقہ تاجکستان، چین اور پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر واقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں