افغانستان سے امریکی فوجیوں کا نصف سے زائد وطن لوٹ گیا

ہیڈ کوارٹر نے انخلا کیے جانے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالےسے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں

1663174
افغانستان سے امریکی فوجیوں کا نصف سے زائد وطن لوٹ گیا

امریکی  مرکزی قوتوں سینٹ کوم کے ہیڈ کوارٹر  کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا کا عمل نصف سے زائد پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائڈن کے  نائن الیون کی  سالانہ یاد  تک افغانستان  سے تمام تر امریکی فوجیوں کا انخلا کرنے  کے فیصلے کے بعد ماہ اپریل کے آخیر میں شروع ہونے والی انخلا کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اس انخلا سے متعلق  سینٹ کوم  سے جاری کردہ  اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ’’صدر کے فیصلے کے بعد  763 عدد سی۔17 طیاروں  کے ذریعے فوجی سازومان کو افغانستان سے  واپس لایا گیا ہے اور ناکارہ بنائے  جانے کے زیر مقصد دفاعی لاجسٹک ایجنسی  کو 14 ہزار 790  اشیا دی گئی ہیں۔

اعلامیہ میں  یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ناکارہ بنایا  جانے والا  سازو سامان  فوجیوں کے زیر استعمال سامان  تھا اور اس میں  دفاعی  سازو سامان  شامل نہیں ہے۔

ہیڈ کوارٹر نے انخلا کیے جانے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالےسے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔



متعللقہ خبریں