بھارت: تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، 11 افراد ہلاک 7 زخمی

ممبئی  میں مون سون بارشوں کی وجہ سے ایک 3 منزلہ عمارت منہدم ہو نے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے

1655316
بھارت: تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، 11 افراد ہلاک 7 زخمی

بھارت کے شہر ممبئی  میں مون سون بارشوں کی وجہ سے ایک 3 منزلہ عمارت منہدم ہو نے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

ممبئی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق علاقے میں شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے 3 منزلہ عمارت ساتھ والی عمارت کے اوپر گر گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لئے امدادی کام جاری ہے۔

مقامی افراد کی بھی شرکت سے امدادی کام کے دوران ملبے سے11 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور 7زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملبے تلے مزید افراد کی موجود کے احتمال کی وجہ سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں