چین: پہلی دفعہ ایک انسان میں H10N3 برڈ فلو کی تشخیص

صوبہ جیانگ سُو میں ایک اکتالیس سالہ شخص میں H10N3 برڈ فلو انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے: چین قومی صحت کمیشن

1649547
چین: پہلی دفعہ ایک انسان میں H10N3 برڈ فلو کی تشخیص

چین میں پہلی دفعہ ایک انسان میں H10N3 برڈ فلو کی تشخیص ہوئی ہے۔

چین قومی صحت کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ جیانگ سُو میں ایک اکتالیس سالہ شخص میں H10N3 برڈ فلو انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے۔

چین قومی ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ مذکورہ مریض کو بخار اور بعض دیگر علامات کے ساتھ ہسپتال داخل کروایا گیا ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ مرغیوں اور دیگر پروں والے جانوروں سے پھیلنے والے اس وائرس کے پھیلاو کی رفتار بہت سست ہے۔ اس سے قبل کسی انسان میں H10N3 برڈ فلو کی تشخیص نہیں ہوئی۔

تاہم کمیشن نے مذکورہ مریض کو وائرس کہاں سے لگنے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ چین میں برڈ فلو کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں اور اس وائرس کے مرغیوں اور دیگر پروں والے جانوروں سے لگنے کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں