خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان "یاس" کل بھارت سے ٹکرائے گا، متعدد علاقے خالی

بھارتی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید ترین سمندری طوفان شمال میں بھارتی ریاست اوڑیسہ اور مغربی بنگال کی جانب بڑھ رہا ہے جو کہ کل ٹکرائے گا

1645317
خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان "یاس" کل بھارت سے ٹکرائے گا، متعدد علاقے خالی

خلیج بنگال میں بننے والاسمندری طوفان "یاس" شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

بھارتی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید ترین سمندری طوفان شمال میں بھارتی ریاست اوڑیسہ اور مغربی بنگال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

حکام نے مغربی بنگال کے بیس قصبوں  سے آبادی کی نقل مکانی شروع کروادی ہے۔

 واضح رہے کہ یاس طوفان کے 26 مئی کو بھارتی علاقے بالاسور کے ساحل تک پہنچنےکا امکان ہے۔

 اس دوران بتایا گیا ہے کہ ہواؤں کی رفتار 150سے160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 170سے180کلومیٹر فی گھنٹاہونے کا بھی امکان ہے۔



متعللقہ خبریں