امریکہ اضافی برّی فوج افغانستان بھیج رہا ہے

افغانستان سے انخلاء کا مرحلہ جاری ہے اور اس دوران ہم، تحفظ  اور تعاون کے زیرِ مقصد، اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کا پروگرام رکھتے ہیں: جان کربی

1635339
امریکہ اضافی برّی فوج افغانستان بھیج رہا ہے

امریکہ، سکیورٹی تدابیر کے لئے،  اضافی برّی فوج افغانستان بھیجے گا۔

امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' کے ترجمان جان کربی نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کا مرحلہ جاری ہے اور اس دوران ہم، تحفظ  اور تعاون کے زیرِ مقصد، اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

کربی نے کہا ہے کہ ہم نے علاقے میں  B-52 جوہری  صلاحیت کے حامل بمبار طیاروں کی تعداد 6 کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 طیارے علاقے میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کربی نے کہا ہے کہ انخلاء کے محفوظ عمل کے لئے ہم ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں