بنگلہ دیش: دریائے پدما میں کشتی بحری جہاز سے ٹکراگئی،درجنوں ہلاک

ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق،يہ حادثہ دريائے پدما ميں آج اس وقت پيش آيا جب مسافروں سے بھری ايک تيز رفتار کشتی ايک چھوٹے بحری جہاز سے ٹکرا گئی جو کہ ریت سے لدا ہوا تھا

1632760
بنگلہ دیش: دریائے پدما میں کشتی بحری جہاز سے ٹکراگئی،درجنوں ہلاک

بنگلہ ديش ميں ايک بحری حادثے ميں  چھبيس افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔

 ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق،يہ حادثہ دريائے پدما ميں آج اس وقت پيش آيا جب مسافروں سے بھری ايک تيز رفتار کشتی ايک چھوٹے بحری جہاز سے ٹکرا گئی جو کہ ریت سے لدا ہوا تھا۔

پوليس اہلکار معراج حسين نے بتايا کہ اب تک چھبيس افراد کی لاشيں برآمد کر لی گئی ہيں ، امدادی  کام اب بھی جاری ہے۔ جبکہ بچنے والے پانچ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 واضح رہے کہ بنگلہ ديش ميں دريا آمد و رفت اور نقل و حمل کا اہم ذريعہ ہيں مگر بد انتظامی اور خراب بنيادی ڈھانچے کی وجہ سے حادثات بھی عام ہيں۔ اپريل ميں ايک فيری کے ساتھ پيش آنے والے حادثے ميں تيس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں