افغانستان: پولیس مرکز پر طالبان کا حملہ،8 پولیس اہلکار ہلاک

بدخشاں کی ضلعی کونسل کے رکن عبداللہ ناجی نذری نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے زباک نامی  قصبے  سے متصل ریگ میں واقع پولیس مرکز پر حملہ کر دیا جس میں آٹھ فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے

1625032
افغانستان: پولیس مرکز پر طالبان کا حملہ،8 پولیس اہلکار ہلاک

 افغانستان کے شمال مشرقی سوبہ بدخشاں  میں ایک پولیس مرکز پر طالبان نے حملہ کر دیا جس میں 8پولیس اہلکار مارے گَئے۔

 بدخشاں کی ضلعی کونسل کے رکن عبداللہ ناجی نذری نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے زباک نامی  قصبے  سے متصل ریگ میں واقع پولیس مرکز پر حملہ کر دیا جس میں آٹھ فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ناجی نذری نے بتایا کہ اس حملے کے بعد ہوئی جھڑپ میں طالبان کو بھی جانی نقصان ملا ہے جس کےبارے میں طالبان نے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا ۔

گزشتہ روز بھی طالبان نے شمالی افغان صوبہ بگلان میں ایک شکر کے کارخانے پر حملہ کرتے  ہوئے دو حفاظتی  ملازموں کو ہلاک کر دیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں