افغانستان، سڑک کنارے بم پھٹنے سے 4 شہری لقمہ اجل

بارق زئے نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے تو حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی

1622496
افغانستان، سڑک کنارے بم پھٹنے سے 4 شہری لقمہ اجل

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

قندھار محکمہ پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارق زئے  کا کہنا ہے کہ قندھار کی تحصیل شاہویلی کوٹ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔جس 4 شہری لقمہ اجل بن گئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

بارق زئے نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے تو حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 

 



متعللقہ خبریں