میانمار: مزید 2 مظاہرین ہلاک، فوجیوں نے مسجد کا چندہ لُوٹ لیا

میانمار میں فوج نے مانڈالائے شہر میں 2 مظاہرین کو ہلاک کر دیا اور علاقے کی مسجد میں جمع کئے گئے چندے کو قبضے میں لے لیا

1621747
میانمار: مزید 2 مظاہرین ہلاک، فوجیوں نے مسجد کا چندہ لُوٹ لیا

میانمار میں فوج نے مانڈالائے شہر میں 2 مظاہرین کو ہلاک کر دیا اور علاقے کی مسجد میں جمع کئے گئے چندے کو قبضے میں لے لیا ہے۔

میانمار ناو نیوز سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق میانمار فوج نے کل مانڈالائے شہر سے منسلک تحصیل مائتنگے میں مارشل لاء مخالف سرکاری ملازمین کے ایک گروپ کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔

مظاہرین کی مزاحمت پر پولیس نے ہجوم پر فائر کھول دیاجس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجیوں نے اسی دن مائتنگے کی ایک مسجد میں جماعت کے عطیہ  کئے  گئے چندے کے ڈبے کو بھی لوٹ لیا۔

حالیہ جانی نقصان کے بعد مارشل لاء کے آغاز سے لے کر اب تک سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 716 ہو گئی ہے۔


ٹیگز: #میانمار

متعللقہ خبریں