ہم امریکہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: کابل انتظامیہ

ہم امریکہ کے، افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کے، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکی فوجوں کے ملک سے انخلاء کے مرحلے میں ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا: افغانستان صدارتی پیلس

1621792
ہم امریکہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: کابل انتظامیہ

کابل انتظامیہ نے امریکہ کے 11 ستمبر تک افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستان صدارتی پیلس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجوں کے ملک سے انخلاء کے مرحلے میں ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے امن سمجھوتے کے بعد سے اب تک افغانستان سکیورٹی اور دفاعی فورسز آپریشنوں کی ایک بڑی اکثریت کو خودمختار شکل میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سلامتی و دفاعی فورسز موجودہ خطرات کے مقابل افغانستان کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ امن مرحلہ افغان سکیورٹی و دفاعی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور افغان عوام ان قربانیوں پر افغان فورسز  کی ممنونِ احسان ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغان سکیورٹی و دفاعی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے اور افغان حکومت  کے لئے انسانی و ترقیاتی امداد جاری رکھنے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان اسلامی جمہوریہ امن مرحلے کے دوران ، امریکہ اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ دو طرفہ مفادات ، اعتماد اور دو طرفہ احترام کے دائرہ کار میں تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے۔

بیان میں افغانستان حکومت کے امریکہ اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ، خاص طور پر امن مرحلے میں تیزی کے لئے، نئے تعلقات کے باب میں مذاکرات جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں