چین: کوئلے کی کان میں پانی بھر گیا، 21 کان کن محصور ہو گئے

چین کے خودمختار اوئیغور علاقے سنکیانگ میں ایک کوئلے کی کان میں پانی بھرنے کے نتیجے میں 21 کان کن محصور ہو کر رہ گئے

1618930
چین: کوئلے کی کان میں پانی بھر گیا، 21 کان کن محصور ہو گئے

چین کے خودمختار اوئیغور علاقے سنکیانگ میں ایک کوئلے کی کان میں پانی بھرنے کے نتیجے میں 21 کان کن محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اوئیغور علاقے کی تحصیل ہوتوبی میں ایک کوئلے کی کان میں صبح کی وقت پانی بھر گیا۔

کان میں موجود 29 کان کنوں میں سے 8 کو بچا لیا گیاہے لیکن 21 کان کن کان میں محصور ہو گئے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں اور امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ چین میں 10 جنوری کو ایک سونے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 10 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

چین کے قومی معدنیات سکیورٹی شعبے نے 19 جنوری کو جاری کردہ بیان میں حادثات کے سدباب کے لئے ملک میں کوئلہ خارج 32 ہزار معدنی کانوں کے جامع کنٹرول کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں