افغانستان، طالبان مخالف آپریشن میں 75 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں ان کے نمایاں سرغنہ بھی شامل ہیں

1614828
افغانستان، طالبان مخالف آپریشن میں 75 دہشت گرد ہلاک

افغان وزارت ِ دفاع نے اطلاع دی ہےکہ  قندھار میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 75 دہشت گرد مارےگئے ہیں۔

افغا ن وزارت دفاع نے اپنے  اعلامیہ میں کہا ہے کہ قندھار کے علاقے ارگ خان داب میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف ایک وسیع پیمانے کی کاروائی کی گئی ۔

علاوہ ازیں  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زاہول، قنار، ننگر ہار اور تھکر علاقوں میں بھی   طالبان کی صفائی کاروائیاں جاری ہیں اور درجنوں عسکریت پسندوں کو بے بس کردیا گیا ہے

قندحار محکمہ پولیس نے اپنے بیان میں  واضح کیا  ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں ان کے نمایاں سرغنہ بھی شامل ہیں۔

ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے دعوی کیا ہے  کہ دارالحکومت کابل کے محلے پنجہ چنار میں ایک کار بم حربہ  حملے میں تقریباً 45 فوجی ہلاک یا پھر زخمی ہو گئے ہیں اور   متعدد فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں