میانمارمیں مظاہرے جاری،ہلاک شدگان کی تعداد 320 ہو گئی

میانمار کے ادارے AAPPنے بتایا ہے کہ  ریاست کیرن میں حفاظتی دستوں کی فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1608954
میانمارمیں مظاہرے جاری،ہلاک شدگان کی تعداد 320 ہو گئی

میانمار میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ لئے عوام سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 320 تک جا پہنچی ہے

خبر کے مطابق،میانمار کے ادارے AAPPنے بتایا ہے کہ  ریاست کیرن میں حفاظتی دستوں کی فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے میانمار کی فوج کے زیر انتظام مزید کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کیلئے غور شروع کردیا۔

ینگون میں احتجاجی مارچ کیا گیا اور منڈالے میں طبی ملازمین نے فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرہ کیا۔

کیرن نامی ریاست میں مظاہرین کو روکنے کے لیے  حفاظتی دستوں نے فائرنگ کردی جس پرگولی لگنے سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ میانمار میں گزشتہ روز کاروبار بند رکھ کر خاموش احتجاج کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں