شمالی کوریا نے 2 قلیل الفاصلہ میزائل تجربے کر ڈالے

شمالی کوریا نے امریکی اور جنوبی کوریا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے 2 قلیل الفاصلہ کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جس پر تشویش ظار کی گئی ہے

1607712
شمالی کوریا نے 2 قلیل الفاصلہ میزائل تجربے کر ڈالے

شمالی کوریا نے امریکی اور جنوبی کوریا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے 2 قلیل الفاصلہ کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل پر دو قلیل الفاصلہ کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

نئی امریکی حکومت کے بعد شمالی کوریا کا ہتھیاروں کا یہ پہلا تجربہ تھا جس پر امریکہ میں تشویش پائی گئی ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے کروز میزائلوں کے تجربے چھوٹے درجے پتھیاروں کے نظام سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے یہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں تھے تاہم امریکہ اور جنوبی کوریا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ میں نئی حکومت کے دو عہدیداروں نے میزائل تجربوں کو جارحیت سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا  کہ صدر جوبائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شمالی کوریا سے سابقہ دور میں کیئے گئے مذاکرات کے باوجود کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے حال ہی میں امریکہ کو اپنے ملک کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے نئی حکومت سے مذاکرات کے تاثر کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد جوبائیڈن دور میں پہلی بار میزائل تجربہ کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں امریکہ کے 28 ہزار سے زیادہ فوجی تعینات ہیں اور دونوں ممالک حلیف کی حیثیت سے شمالی کوریا کی جارحانہ کارروائیوں اور تجربات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں