بنگلہ دیش، مہاجرین کے کیمپ میں تباہ کن آتشزدگی سے ہزاروں روہنگیا مہاجر متاثر

آگ لگنے کے واقعات میں کم از کم پندرہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے 560 افراد زخمی

1606851
بنگلہ دیش، مہاجرین کے کیمپ میں تباہ کن آتشزدگی سے ہزاروں روہنگیا مہاجر متاثر

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں مہاجرین کے قیام پذیر ہونے والے کوکس بازار کیمپ میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک، 560 زخمی اور 400 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے کمیشنراعلی  برائے مہاجرین بنگلہ دیش کے نمائندے یونس یوہانس وندر لاؤ کا کہنا ہے کہ کو کس بازار میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد چار سو افراد لاپتہ ہو گئے۔

انہوں نے تو جو مبذول کراتے  ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے واقعات میں کم از کم پندرہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے 560 افراد زخمی ہوئے، کم ازکم دس ہزار پناہ گاہیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں جس کا یہ مطلب ہے کہ کم از کم 45 ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے نمائندے نے بتایا آتش زدگی کا یہ واقعہ کسی المیہ سے کم نہیں، جس دوران وہاں پر موجود ڈسپنسریاں اور خوراک تقسیم مراکز بھی ناکارہ ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا بنگلہ دیشی عہدیداروں نے کیا ہے کہ آتشزدگی کے اسباب کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اگست 2017 کے بعد اور آراکان کے قوم پرست بدھ متوں کے دباؤ اور مظالم سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے مسلمانوں کی تعداد 9 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

 



متعللقہ خبریں