میانمار، فوجی بغاوت اور سیاسی قیدیوں کے لیے احتجاجی مظاہروں میں 224 افراد ہلاک

کہ حراست میں لیے جانے والے 1938 قیدی تا حال جیلوں میں بند ہیں

1605080
میانمار، فوجی بغاوت اور سیاسی قیدیوں کے لیے احتجاجی مظاہروں میں 224 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت اور منتخب شدہ حکومت کے ارکان کو زیر حراست میں لیے جانے کے برخلاف احتجاجی مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی مداخلت سے اب تک جانی نقصان 224 تک جا پہنچا ہے۔

میانمار سیاسی قیدیوں کی امدادی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید سات مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعدجانی نقصان 224 تک جا پہنچا ہے۔

اعلامیہ میں واضح  کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے 1938 قیدی تا حال جیلوں میں بند ہیں۔

ینگون، ماندالے ، میگ وے اور باگو  علاقوں میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرے آج بھی جاری رہے۔

ماندا لے میں بھاری تعداد میں  ریلوے کے ملازمین کو سول نافرمانی کارروائیوں میں شراکت کی بنا پر فوجیوں کی طرف سے زبردستی ان کے کوارٹرزسے باہر نکالا گیا۔

دوسری جانب میانمار میں بغاوت مخالف  نیوز ویب سائیٹ میزیما  میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق تھائی لینڈ نے  ملک میں احتجاجی مظاہروں کے باعث مہاجرین کے ریلوں  کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں