افغانستان: سرکاری ملازمین کی سروس بس پر بم حملہ
دارالحکومت کابل میں وزارت مواصلات کےملازمین کی سروس بس پر بم حملہ، 15 افراد زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت مواصلات کےملازمین کی سروس بس پر بم حملے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کابل پولیس ڈائریکٹریٹ دفتر کے ترجمان فردوس فرامرز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل کے علاقے دہنِ باغ میں وزارت مواصلات کے ملازمین کی سروس بس پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں بڑھتے ہوئے خود کش حملوں میں صحافیوں، ایکٹیوسٹوں، دینی شخصیات، سرکاری ملازمین اور سکیورٹی فورسز کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔
افغانستان حکومت، طالبان کو ان حملوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ ان کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
متعللقہ خبریں
بھارت، جموں کشمیر میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک
جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں دریائے جہلم پر زیر تعمیر پُل کے پلرسے ٹکرانے کے بعد کشتی الٹ گئی