افغانستان: پلاسٹر فیکٹری پر مسلح حملہ، 7 مزدور ہلاک

صوبہ ننگرہار میں پلاسٹر فیکٹری پر مسلح حملہ، فیکٹری کے 7 مزدور ہلاک ہو گئے

1595189
افغانستان: پلاسٹر فیکٹری پر مسلح حملہ، 7 مزدور ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں پلاسٹر فیکٹری پر مسلح حملے میں فیکٹری کے 7 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔

ننگر ہار پولیس ڈائریکٹر جمعہ گل ہمت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے کی تحصیل سرخرود  میں واقع پلاسٹر کی فیکٹری پر نامعلوم افراد کی طرف سے مسلح  حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری کے 7 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔

ننگرہار ضلعی شوریٰ کی ممبر نیلوفر عزیز  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے ملازمین کا تعلق ہزارہ شعیہ برادری سے ہے اور ممکن ہے کہ حملہ دہشتگرد تنظیموں کی طرف سے کیا گیا ہو۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں قاتلانہ حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آج صبح بھی ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد کے سرکاری ہسپتال کی ایک لیڈی ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹر ہلاک ہو گئی ہے۔  


ٹیگز: #ننگرہار

متعللقہ خبریں