چین میں دیہی پسماندگی کا خاتمہ ہو چکا ہے: شی جن پنگ

چینی صدر نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کی بڑی اہمیت ہے،غربت کے خاتمے کے نتائج کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے کے لئے دیہی ترقی پر بھرپور توجہ دینی چاہیے

1590716
چین میں دیہی پسماندگی کا خاتمہ ہو چکا ہے: شی جن پنگ

چین کے صدر نے اپنے ملک میں دیہی غربت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں دیہی غربت کے خاتمے کیلئے چین کی کوششوں کی مکمل کامیابی کا اعلان کیا۔

 یاد رہے کہ چین کے صدرشی جن پنگ کی قیادت کو پچھلے آٹھ سالوں میں تقریبا سو ملین افراد کو غربت سے نجات دلانے کا سہرا جاتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کی بڑی اہمیت ہے،غربت کے خاتمے کے نتائج کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے کے لئے دیہی ترقی پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

شی جن پنگ نے کہا شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ترقیاتی خلیج کو کم کیا جانا چاہیےتاکہ کم آمدنی والی آبادی اور پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

دیہی علاقوں میں رہائشی حالات کی بہتری اور کسانوں کی خوشحالی کو فروغ دینا ضروری ہے، جامع تعمیر کو فروغ دینے کے نئے سفر میں عام لوگوں کے لئے مشترکہ خوشحالی کو زیادہ اہم تصور کرنا چاہئے۔

سنکیانگ، ننگ شیاہ ہوئی، گوانگ شی چوانگ، صوبہ سی چھوان، صوبہ یوئنان اور صوبہ گانسو شامل ہیں۔

صوبہ گوئی جو وہ آخری مقام تھا جہاں انسداد غربت میں حتمی فتح حاصل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین نے رواں  سال 2020 تک ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف متعین کیا تھا۔



متعللقہ خبریں