میانمار میں مظاہرے جاری،فوجی جنتا کی سخت کاروائی

بتایا گیا ہے کہ آج بھی ہزاروں مظاہرین نے ینگون کی سڑکوں پر نئے مظاہرے کیے جبکہ کاروبار زندگی معطل رہا جبکہ انہوں نے ملک گیر ہڑتال کا بھی مطالبہ کر دیا ہے

1588275
میانمار میں مظاہرے جاری،فوجی جنتا کی سخت کاروائی

میانمار میں فوجی جنتا کی طرف سے سخت اقدامات کے باوجود فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 خبر کے مطابق،آج بھی ہزاروں مظاہرین نے ینگون کی سڑکوں پر نئے مظاہرے کیے جبکہ کاروبار زندگی معطل رہا جبکہ انہوں نے ملک گیر ہڑتال کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہفتے کے دن ان مظاہروں کے دوران مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور جرمنی سمیت متعدد مغربی ممالک نے میانمار میں فوجی بغاوت اور اس کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران فوجی کریک ڈاؤن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں