انڈونیشیا: سیلابی ریلے کی زد میں آ کر 5 افراد ہلاک
دارالحکومت جکارتہ میں کل آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے
1587624

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کل آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جنوبی اور مشرقی جکارتہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں ایک ہزار 722 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سیلابی ریلے کی زد میں آ کر 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے سیلاب زدگان کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔