افغانستان، دو مختلف بم دھماکوں میں 5 پولیس اہلکار، 12 زخمی

پولیس کی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے 5 پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

1582832
افغانستان، دو مختلف بم دھماکوں میں 5 پولیس اہلکار، 12 زخمی

افغان صوبے قونار   میں رونما  ہونے والے دھماکے سے 5 پولیس اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

قونار ضلعی شوری کے رکن دین محمد فاضلی نے  اطلاع دی ہے کہ چاپا درہ تحصیل میں سڑک کنارے نصب بم پولیس کی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے 5 پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فاضلی نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ طالبان عسکریت پسندوں کی کارستانی ہے۔

دوسری جانب ملک کے جنوبی صوبے قندھار میں کار بم دھماکے سے 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

دفترِ داخلہ کے ترجمان طارق آرین  کا کہنا ہے کہ قندھار کی تحصیل ارگن داب میں پولیس تھانے کے جوار میں ایک کار بم دھماکہ کیا گیا، جس سے پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔

 



متعللقہ خبریں