مودی۔بائیڈن بات چیت،انڈو پیسیفک علاقے کی سلامتی پر غور

امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون بات چیت پر چار ملکی گروپ کے ذریعے ہند بحر الکاہل کی سلامتی کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے

1580291
مودی۔بائیڈن بات چیت،انڈو پیسیفک علاقے کی سلامتی پر غور

امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون بات چیت پر چار ملکی گروپ کے ذریعے ہند بحر الکاہل کی سلامتی کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنا ہے۔
خبر  کے مطابق، سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا اس چار رکنی گروپ کا حصہ ہیں، جسے  امریکہ،ہند بحر الکاہل میں چین کی بڑھتی ہوئی سیاسی، تجارتی اور فوجی سرگرمیوں کے خلاف ایک ممکنہ دفاع دیوار کے طور پر کام کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔
بائیڈن نے گزشتہ ماہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ نریندر مودی سے ٹیلیفون پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات جمہوری اقدار کے مشترکہ عزم کے تحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈروں نے نیوی گیشن کی آزادی، علاقائی سالمیت سمیت آزادانہ ہند بحر الکاہل کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ چین نے اس گروپ کو مسترد کرتے ہوئے اسے چین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا حربہ قرار دیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت چھوڑ دے۔

گزشتہسال نئی دہلی نے چین کی مخالفت کے خوف سے ہچکچاہٹ کے باوجود بقیہ تین ممالک کے ہمراہ خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے بائیڈن کو بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹیجک شراکت کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔



متعللقہ خبریں