میانمار، فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

’’نو عسکری ڈکٹیٹرشپ‘‘، ’’ڈکٹیٹر شپ مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘‘  کے نعرے لگانے والے مظاہرین کو پولیس کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا

1578379
میانمار، فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

میانمار میں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد تقریباً ایک ہزار مظاہرین نے جمہوری دور کی واپسی کے حق میں مظاہرے کیے۔

کارخانوں کے مزدوروں  اور طلبا کی اکثریت پر مشتمل مظاہرین نے علی الصبح دارالحکومت یانگون میں جلوس نکالا۔

’’نو عسکری ڈکٹیٹرشپ‘‘، ’’ڈکٹیٹر شپ مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘‘  کے نعرے لگانے والے مظاہرین کو پولیس کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

میانمار کے شہریوں نے کل  رات بغاوت کے خلاف اپنے اپنے گھروں کی بالکونیوں پر تانبیوں کو بجاتے ہوئے احتجاج کیا ہے  تو فوجی ٹولے سے احتجاجیوں کے یکجا ہونے ک سدِ باب کرنے کے زیر مقصد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بعد ٹویٹر اور انسٹا گرام  کے استعمال کو بھی محدود کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں