انڈونیشیا: میراپی لاوا اگل رہا ہے، آتش فشاں سے دور رہنے کی وارننگ
علاقے میں اورنج الارم دے دیا گیا اور عوام کو آتش فشاں سے 5 کلو میٹر تک دور رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے
1571227

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع میراپی آتش فشاں پہاڑ فعال ہو گیا ہے۔
آتش فشانی و زولوجک آفات مرکز PVMBG کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع میراپی آتش فشاں پہاڑ میں دھماکے کے نتیجے میں راکھ اور دھوئیں کے بادل 400 میٹر کی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دھانے کا اگلا ہوا لاوا آتش فشاں کے جنوب مغرب کی طرف ڈھلوان سے 1000 میٹر نیچے بہہ گیا ہے۔
حکام نے علاقے میں اورنج الارم دے دیا ہے اور عوام کو آتش فشاں سے 5 کلو میٹر تک دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
متعللقہ خبریں

میانمار:حفاظتی قوتوں کی سخت مداخلت جاری،3 مظاہرین ہلاک
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو چکے ہیں