جاپان: کورونا وائرس پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے گا، ٹوکیو اولمپکس ملتوی نہیں ہوں گے

سال 2022 کی پہلی تہائی تک ملک میں تقریباً 27 ملین افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی: ملائیشیا

1566462
جاپان: کورونا وائرس پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے گا، ٹوکیو اولمپکس ملتوی نہیں ہوں گے

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 20 لاکھ 49 ہزار 552، مریضوں کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ 14 ہزاراور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار ہو گئی ہے۔

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 593 اور مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ 82 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

4 ہزار 501 اموات اور 3 لاکھ 28 ہزار 294 مریضوں کے ساتھ جاپان کے وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے نےکہا ہے کہ ملک میں جلد از جلد کووِڈ۔19 پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا لمپکس کے انعقاد کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

چین  میں اموات کی تعداد 4 ہزار 635 اور مریضوں کی تعداد 88 ہزار 454 ہے۔ ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 12 غیر ملکی رابطے والے مریضوں سمیت 118 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں کووِد۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک ہزار 283  ہو گئی ہے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 115 ہے۔

605 اموات کے ساتھ ملائیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ 2022 کی پہلی تہائی تک ملک میں تقریباً 27 ملین افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

مراکش میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 7 ہزار 977 اور مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 144 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایک مریض میں انگلیڈ میں دیکھے گئے زیادہ خطرناک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں