چین: ہم امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی ڈائیلاگ کا ضروری جواب دیں گے

ہم امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی ڈائیلاگ کے خلاف ہیں اور حالات کے مطابق ضروری جوابی کاروائی کریں گے: ہوا چُن ینگ

1558668
چین: ہم امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی ڈائیلاگ کا ضروری جواب دیں گے

چین نے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی ڈائیلاگ کے خلاف ہیں اور حالات کے مطابق ضروری جوابی کاروائی کریں گے۔

چین وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چُن ینگ نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں فوجی ڈائیلاگ کے قیام کے فیصلے کے دائرہ کار میں  تائیوان اور امریکہ کے درمیان متوقع ویڈیو اجلاس کا جائزہ لیا ہے۔

ہوا نے کہا ہے کہ تائیوان چین کی قومی خود مختاری اور زمینی سالمیت کا مسئلہ ہےاور ہم حالات کے رُخ کے مطابق ضروی جواب دیں گے۔ ہم اپنےقومی خود مختاری و سلامتی سے متعلقہ مفادات  کے تحفظ کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔

ہوا چُن ینگ نے امریکہ سے تائیوان کےساتھ  ہر طرح کے فوجی و سرکاری تعلقات منقطع کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے مشیر برائے سیاسی و فوجی امور آر۔کلارک کوپر نے کہا تھا کہ ہم 6 جنوری کو سیاسی و فوجی امور پر  تائیوان کے ساتھ  ویڈیو اجلاس کریں گے۔

تائیوان کے حکام نے بھی کہا تھا کہ دونوں فریقین فوجی و سلامتی کے شعبے میں قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف حوالوں سے رابطے کی حالت میں ہیں۔



متعللقہ خبریں