ملیشیا اور انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں

ملیشیا کے صوبے جوہر میں سیلاب کی زد میں آنے والے 2 افراد پانی میں ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے۔

1556916
ملیشیا اور انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں
endonezya sel.jpg
malezya sel.jpg

ملیشیا اور انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب سے 2 افراد ہلاک ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کومحفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا۔

ملیشیا کے صوبے جوہر میں سیلاب کی زد میں آنے والے 2 افراد پانی میں ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے۔

علاقے سے 6 ہزار 557 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاہنگ  کے سیاحتی علاقے فریزر  ہِل  میں موسلا دھار بارشوں سے لرزش اراضی کا واقع پیش آیا، جس دوران 13 گاڑیاں  راستے میں پھنس کر رہ گئیں تا ہم اس  واقع میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

علاقے میں محصور لوگوں کو  امدادی ٹیموں  نے بچا لیا۔

انڈونیشیا کے جزیرہ ثماترہ کے علاقے آچے میں  سیلاب سے 4 ہزار  سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

شدید بارشوں سے 23 دیہات زیر ِ آب آ گئے۔

متعللقہ خبریں