چین: دو بحری جہازوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک
دریائے یانگ زی میں دو کنٹینر بحری جہازوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، 5 لاپتہ
1545237

چین کے شہر شنگھائی سے گزرنے والےدریائے یانگ زی میں دو کنٹینر بحری جہازوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق 'اوشیانا' اور' شنکی شینگ' نامی دو کنٹینر بحری جہاز دریائے یانگ زی کے مشرقی بحیرہ چین کے ساتھ نقطہ اتصال کے مقام پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
روز نامہ چائنہ ڈیلی کے مطابق 165 میٹر طویل اور 650 کنیٹیروں پر مشتمل 'شنکی شینگ 69' نامی بحری جہاز تصادم کے بعد ڈوب گیا۔
امدادی ٹیموں نے 16 رکنی عملے میں سے 8 کو بچا لیا ہے جبکہ 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
عملے کے 5 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
متعللقہ خبریں

بھارت، کسانوں نے دہلی کی موٹر وے بلاک کرتے ہوئے احتجاج کیا
بھارت نے ستمبر 2020 میں زرعی شعبے میں تین نئے قوانین لاگو کیے تھے