بھارت: مودی سرکاری کی زرعی پالیسیاں،کسانوں کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

خبر  کے مطابق، کسان رہنماؤں نے 14 دسمبر سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ  بھارت بھر کے ہزاروں کسانوں نے گزشتہ روز  دہلی چلو تحریک شروع  کرنے  کا اعلان کردیا ہے

1545075
بھارت: مودی سرکاری کی  زرعی پالیسیاں،کسانوں کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کے متعارف کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔

 واضح رہے کہ  بھارت میں کسانوں  کامودی سرکار کی  متنازعہ زرعی پالیسیوں کے خلاف احتجاج فیصلہ کن مرحلے میں  داخل ہوچکا ہے۔

وفاقی حکومت اور کسانوں کے نمائندگان کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور  ناکام ہونے کے بعد کسانوں نے احتجاج میں شدت لانے  کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر  کے مطابق، کسان رہنماؤں نے 14 دسمبر سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ  بھارت بھر کے ہزاروں کسانوں نے گزشتہ روز  دہلی چلو تحریک شروع  کرنے  کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت کی مختلف ریاستوں سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوں اور مظاہروں کی بڑھتی ہوئی شدت سے خوف ز دہ انتظامیہ نے دارالحکومت کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے جب کہ دہلی میں پہلے سے موجود دھرنے  پر بیٹھے کسانوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ بھی کر  لیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں درجنوں کسان یونین اور ان کے ہزاروں نمائندے مودی سرکاری کی جانب سے راتوں رات منظور کیے گئے زرعی ترمیمی بلوں کی منظوری کے خلاف  گزشتہ تین ہفتوں سے دہلی کے اندر اور نواح میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اپنے سرمایہ کار دوستوں اور پشت پناہوں کو نوازنے کے لیے ایسے زرعی قوانین لائی ہے جن سے چھوٹے کسان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔



متعللقہ خبریں