مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات شروع

انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی، ہندوستانی کیمونسٹ پارٹی، جموں و کشمیر عوامی کانفرس، عوامی تحریک اور عوامی قومی کانفرس   گپ کار اتحاد کے طور پرحصہ لے رہی ہیں

1535964
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات شروع

گزشتہ سال علا قے کی خصوصی حیثیت کو  منسوخ کیے  جانے کے  بعد مقبوضہ  جموں وکشمیر میں پہلی ضلعی ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے  کے  انتخابات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

نچلی سطح پر ترقی، صحت، تعلیم اور عوامی بہبود کے لیے آٹھ مرحلوں پر مشتمل یہ انتخابات خطے کے 20 اضلاع میں 28 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہیں گے جہاں ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتھ ساتھ 230 اربن لوکل باڈی (یو ایل بی) اور 12000 پنچایتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے بھی پولنگ ہوگی۔

انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی، ہندوستانی کیمونسٹ پارٹی، جموں و کشمیر عوامی کانفرس، عوامی تحریک اور عوامی قومی کانفرس   گپ کار اتحاد کے طور پرحصہ لے رہی ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ریاستی حکومت کی عدم موجودگی میں یہ کونسلیں گورننس کی نئی اکائیوں کا کام کریں گی۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کے خصوصی حقوق کے تحفظ کے حامل آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کی مخالفت میں 4 اگست 2019 کو کشمیر میں مرکزی دھارے میں شامل بھارت نواز جماعتوں نے مودی حکومت کے اس یک طرفہ اقدام کے خلاف مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے تھے۔



متعللقہ خبریں