افغانستان پاکستانی قیدیوں کو رہا کر رہا ہے

صدر اشرف غنی نے پاکستان کے ساتھ خیر سگالی اور دوستانہ تعلقات کو تقویت دینے کے لئے ملک کی جیلوں میں بند بعض پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے

1533414
افغانستان پاکستانی قیدیوں کو رہا کر رہا ہے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے ساتھ خیر سگالی اور دوستانہ تعلقات کو تقویت دینے کے لئے ملک کی جیلوں میں بند بعض پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

رہا کئے جانے والے قیدیوں  کی تعداد، قید کی وجہ  اور جرم کی نوعیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

پاکستان کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے ٹویٹر سے جاری کئے گئے پیغام میں اس فیصلے پر ممنونیت کا اظہار کیا  اور کہا ہے کہ پاکستان، باہمی دوستانہ تعلقات کی تقویت کے لئے افغانستان میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے فیصلے پر صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے  ایک روزہ دورہ کابل کے بعد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں