افغان صوبہ قندوز میں مارٹر حملہ،7 افراد ہلاک
افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ تلوکہ نامی قصبے میں طالبان نے کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے
1530641
افغان صوبہ قندوز میں مارٹر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ تلوکہ نامی قصبے میں طالبان نے کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
طالبان نے اس حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
حالیہ ایام میں قندوز کے امام صاحب اور دست آرچی نامی قصبون میں افغان قوتوں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔
متعللقہ خبریں
بھارت، جموں کشمیر میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک
جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں دریائے جہلم پر زیر تعمیر پُل کے پلرسے ٹکرانے کے بعد کشتی الٹ گئی