افغانستان: 2 فوجی ہیلی کاپٹر گِر گئے، 9 افراد ہلاک

صوبہ ہلمند میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے

1508735
افغانستان: 2 فوجی ہیلی کاپٹر گِر گئے، 9 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان وزارت دفاع  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلمند کی تحصیل ناوے میں افغان ائیر فورس کےدو  Mİ-17 فوجی ہیلی کاپٹر پرواز سے فوراً بعد گِر کر تباہ ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گِرے ہیں۔ حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم عینی شاہدوں کے مطابق تحصیل ناوے میں زخمی فوجیوں کو لانے والے 2 فوجی ہیلی کاپٹر پرواز سے فوراً بعد ٹکرا گئے اور حادثے میں10 سے زائد فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔



متعللقہ خبریں