تھائی لینڈ میں ٹرین اور بس کا خوفناک تصادم

بس پر بدھ مت مندر کو جانے کی کوشش میں ہونے والے مسافر سوار تھے، پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے

1506751
تھائی لینڈ میں ٹرین اور بس کا خوفناک تصادم

تھائی لینڈ میں   ٹرین کی ایک بس سے ٹکر میں ابتدائی معلومات کے مطابق 17 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت بینکاک میں تقریباً 80 کلو میٹر کی دوری پرواقع چاچے اونگساؤ  میں ایک ٹرین کا 65 مسافروں  کے سوار ہونے والی ایک ٹور بس سے تصادم ہو گیا۔

علاقے کے ناظم  نے تھائی ٹی وی پی بی ایس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ’’بارش کے دوران ہو سکتا  ہے کہ ڈرائیور کو ٹرین دکھائی نہ دی ہو۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم ازکم 17 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو ئے ہیں ، زخمیوں کو اسپتالوں میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بس پر بدھ مت مندر کو جانے کی کوشش میں ہونے والے مسافر سوار تھے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں