افغانستان ، ننگر ہار میں کار بم حملے میں 15 افراد جان بحق
اس حملے میں زیادہ تر شہریوں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے
1502249
افغان صوبے ننگر ہار کی تحصیل غنی ہل میں ایک کار بم دھماکے میں 15 فراد ہلاک ہو گئے۔
ننگر ہار دفتر ِ گورنر کے ترجمان آیت اللہ ہوگیانی کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور نے بم لادی گاڑی کےذریعے کمشنر کے دفتر کو ہدف بنایا۔
اس حملے میں زیادہ تر شہریوں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔