بھارت: ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

مہا راشٹریہ میں 21 ستمبر بروز سوموار منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید 15 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی کُل تعداد 35 ہو گئی

1495975
بھارت: ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

بھارت میں ایک 4 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ مہا راشٹریہ میں اور ملک کے تجارتی مرکز ممبئی کے جوار میں واقع علاقے بھیوانڈی میں 21 ستمبر بروز سوموار منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید 15 لاشیں نکالی گئی ہیں اس طرح ہلاکتوں کی کُل تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملبے تلے ابھی مزید 8 افراد  کی لاشیں موجود ہیں اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کیا تھا۔


ٹیگز: #بھارت

متعللقہ خبریں