ہم اپنے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعی مخالفت کرتے ہیں: شی جن پنگ

ہم ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے اور ملک میں عدم استحکام، عدم مفاہمت اور افراتفری پیدا کرنے والی کسی بھی طاقت یا شخص  کے قطعی خلاف ہیں: شی جن پنگ

1490748
ہم اپنے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعی مخالفت کرتے ہیں: شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعی مخالفت کرتے ہیں۔

شن خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق شی جن پنگ نے، یورپی یونین کے کونسل سربراہ چارلس میشل ، یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسُولا وان ڈرلئین اور یورپی یونین کے ٹرم چئیرمین ملک جرمنی کی  چانسلر اینگیلا مرکل کی شرکت سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس یورپی یونین۔چین سربراہی اجلاس   میں بیانات جاری کئے ہیں۔

شی نے کہا ہے کہ ہم ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے اور ملک میں عدم استحکام، عدم مفاہمت اور افراتفری پیدا کرنے والی کسی بھی طاقت یا شخص  کے قطعی خلاف ہیں۔

چین کے سنکیانگ اوئیغور خودمختار علاقے اور ہانگ کانگ  خود مختار علاقے سے متعلقہ موضوعات پر بات کرتے ہوئے شی نے کہا ہے کہ یہ قومی خود مختاری کے تحفظ  سے متعلق موضوعات ہیں۔

علاوہ ازیں شی نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین  کا امن  کے ماحول میں مل کر رہنا اور تعاون اور کثیر الجہتی کے اصول سے وابستہ رہنا ضروری  ہے۔



متعللقہ خبریں