نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک ،21 لا پتہ

نیپال میں  ماہ جون سے شروع  ہوئی مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے اب تک 314 افراد ہلاک  جبکہ 111 لا پتہ ہو چکے ہیں

1490225
نیپال میں  مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک ،21 لا پتہ

نیپال میں شدید بارشوں کے باعث   مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک اور کم از کم 21 لا پتہ  ہو گئے ہیں۔

 اس قدرتی آفت سے دارالحکومت کٹھمنڈو کے مشرق میں واقع  تین دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نیپال میں  ماہ جون سے شروع  ہوئی مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے اب تک 314 افراد ہلاک  جبکہ 111 لا پتہ ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں