چین: امریکہ بین الاقوامی ترتیب و توازن اور عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے

بیس سال سے عراق، شام اور لیبیا جیسے ممالک میں امریکہ کی غیر قانونی جنگیں لاکھوں انسانوں کے ہلاک اور بے گھر ہونے  کا سبب بنی ہیں: چین وزارت دفاع

1489745
چین: امریکہ بین الاقوامی ترتیب و توازن اور عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے

چین وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی ترتیب و توازن اور عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان وو چئین نے امریکہ کی طرف سے چین کی فوجی ترقی و اہداف کے بارے میں شائع کی گئی ایک  رپورٹ کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

وو نے کہا ہے کہ "ہم امریکہ سے، چین کے قومی دفاع اور فوجی ترقی و تعمیر کو غیر جانبدار اور عقلی نقطہ نظر  سے دیکھنے،  غلط بیانات اور رپورٹوں کی اشاعت بند کرنے اور دو طرفہ فوجی تعلقات کے صحتمندانہ فروغ کی  یقین دہانی پر مبنی ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہیں"۔

 وو نے کہا ہے کہ رپورٹ میں چین کو فوجی خطرہ قرار دیا گیا اور بیجنگ انتظامیہ کی قومی دفاعی پالیسی  اور فوجی اسٹریٹجی  کو غلط انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ واشنگٹن انتظامیہ کی شائع کردہ اس نوعیت کی رپورٹیں  ایک "کھلی تحریک"  ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 20 سال سے عراق، شام اور لیبیا جیسے ممالک میں امریکہ کی غیر قانونی جنگیں اور فوجی آپریشن 8 لاکھ سے زائد انسانوں کی ہلاکت اور لاکھوں  کے بے گھر ہونے  کا سبب بنی ہیں۔ اس دورانیے میں واشنگٹن انتظامیہ نے علاقائی امن  و امان میں دخل انداز، بین الاقوامی ترتیب و توازن کی خلاف ورز اور عالمی امن  کی تخریب کار قوت  ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتوں میں امریکہ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں چین کی تائیوان پالیسی، چین عوامی لبریشن فورسز اور بحری بیڑے کی تعمیر ،  کروز اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کے بارے میں جائزے پیش کئے گئے تھے۔   



متعللقہ خبریں