دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات شروع

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ افغانستان میں نافذ کیے جانے والے سیاسی نظام کے بارے میں افغانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا

1489389
دوحہ میں  طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات شروع

طالبان اور افغان حکومت کے مابین  2 دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کا آغازقطری دارالحکومت دوحہ میں  ہوگیا ہے۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی مذاکرات کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ افغانستان میں نافذ کیے جانے والے سیاسی نظام کے بارے میں افغانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ  دوحہ روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اس تاریخی موقع کو ضائع نہیں جانے دیا جائیگا۔

افغان امن کونسل اور افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ  اگر دونوں فریق مل کر دیانت داری سے قیامِ امن کے لیے کام کریں تو افغانستان کی مشکلات ختم ہو سکتی ہیں  تا ہم اس  کے  لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی لازمی ہے۔



متعللقہ خبریں