سالوں کی کوششیں رنگ لائیں،طالبان اور افغان حکومت مذاکرات میز پر

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات بالآخر کل یعنی ہفتے کے روز سے دوحہ میں شرو ع ہونے جا رہے ہیں جو کہ امید ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہونگے

1488796
سالوں کی کوششیں رنگ لائیں،طالبان اور افغان حکومت مذاکرات میز پر

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات بالآخر کل یعنی ہفتے کے روز سے دوحہ میں شرو ع ہونے جا رہے ہیں۔

امید کی جارہی ہے کہ یہ مذاکرات تقریباً دو عشروں سے جنگ زدہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔

واضح رہے کہ کئی ماہ کی تاخیر کے بعد مذاکرات کے آغاز کا اعلان کابل حکومت اور افغان طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ تنازعے میں شامل دونوں فریقین کو جنگ کے خاتمے کا تاریخی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے جو خود  بھی دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز رواں سال مارچ میں ہونا تھا تاہم قیدیوں کے تبادلےکے معاملے پر اختلاف رائے کے سبب مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں