مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 3 حریت پسندوں کو قتل کر دیا

بھارتی پریس میں شائع خبروں کے مطابق بڑا ملا علاقے میں بھارتی فوجیوں اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی

1485223
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 3 حریت پسندوں کو قتل کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس دوران ہونے والی جھڑپ میں تین سیکیورٹی اہلکار  زخمی بھی ہو گئے۔

بھارتی پریس میں شائع خبروں کے مطابق بڑا ملا علاقے میں بھارتی فوجیوں اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو  بھارت نےآئینی ترمیم کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ریاستی انتظامیہ کو تحلیل کردیا تھا اور علاقے کا نظام وفاق سے منسلک کرتے ہوئے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں