کم جونگ ان کوما میں ہیں:میڈیا کا دعوی

جنوبی کوریا کے ایک سفارتکار نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کوما میں ہیں اور ان کی بہن شمالی کوریا کا کنٹرول سنبھال لیں گی

1478155
کم جونگ ان کوما میں ہیں:میڈیا کا دعوی

 دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کوما میں چلے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے ایک سفارتکار نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کوما میں ہیں اور ان کی بہن شمالی کوریا کا کنٹرول سنبھال لیں گی۔

نیو یارک پوسٹ نے جنوبی کوریائی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ  چانگ سونگ من ،جو جنوبی کوریا کے مرحوم صدر کم دا جنگ کے ایک سابق معاون ہیں  نے دعویٰ کیا کہ  اپنے رہنما کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں سچائی چھپائی جارہی ہے اور کم جونگ اُن   اس وقت بدحالت میں ہیں۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اس سال عوامی سطح پر پیش نہ ہونے کی وجہ سے کِم جونگ ان کی حقیقی صحت کی صورتحال پر قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔

چانگ سونگ من نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کا اندازہ کرتا ہوں کہ وہ کوما میں ہے لیکن اس کی زندگی ختم نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ  جو 33 سالہ ہے  اپنے بھائی کے کچھ اختیارات سنبھالنے کی حیثیت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مکمل جانشینی ڈھانچہ تشکیل نہیں دیا گیا ہے  لہذا کم یو جونگ کو منظرعام پر لایا جارہا ہے کیونکہ خلا کو طویل عرصے تک برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں