جاپان: لو لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 148 ہو گئی
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے NHK کے مطابق، گزشتہ ہفتے 17 افراد مزید لو کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن کے ساتھ یہ تعداد 148 تک جا پہنچی ہے
1477600
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں لو کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد148 ہو گئی ہے۔
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے NHK کے مطابق، گزشتہ ہفتے 17 افراد مزید لو کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن کے ساتھ یہ تعداد 148 تک جا پہنچی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس لو کی وجہ سے ہلاک ہوئے 80 فیصد افراد کی عمر 70 سال سے زیادہ تھی ۔
ٹوکیو میں جولائی کے مہینے سے درجہ حرارت 32 تا37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔